وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع ۔ فیصل راٹھورنامزد
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی، پیپلز پارٹی نے سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی، پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کیلیے نامزد کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3 دن بعد اور 7 دن کے اندر سیکرٹری اسمبلی فہرست کارروائی میں نوٹس شامل کرنے کا پابند ہے۔ فہرست کارروائی میں شامل ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی پابند ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 18 کے تابع رائے شماری کے لیے دن مقرر کرے۔ سیکرٹری اسمبلی جتنا جلد ممکن ہو ایک نقل صدر اور بعجلت ممکنہ اراکین کو نوٹس تقسیم کریں گے۔ اس مقرر شدہ دن کو اسمبلی اجلاس اس وقت تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا جب تک قرارداد مذکور پر رائے شماری نہ ہو جائے۔ اگر تحریک عدم اعتماد ناکام ہوجاتی ہے تو اس صورت میں آئندہ 6 ماہ تک دوبارہ تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جا سکے گی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہے بشرطیکہ اس کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع نہ کروا دی گئی ہو، اب چونکہ تحریک جمع ہو چکی ہے لہٰذا وزیراعظم سے یہ اختیار آئین کے تحت چھن گیا ہے۔ واضح رہے کہ فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد جمع پیپلز پارٹی
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع
مظفر آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ یہ تحریک پی پی آزاد کشمیر اور ن لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے اور اس پر 17 سے زائد ممبران اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیپلز پارٹی کے ممبران نے سیکریٹری اسمبلی کے جمع کرائی جب کہ پی پی کی جانب سے فیصل ممتاز راٹھور کو نئے وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔تحریک عدم اعتماد کے ساتھ ہی اسپیکر اسمبلی سے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کرائی گئی ہے۔آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد اسپیکر اسمبلی 3 دن کے بعد اور 7 دن تک نئے وزیراعظم کا چناؤ کرانے کے پابند ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ تاہم عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک، پی پی پی، ن لیگ اور مسلم کانفرنس کی مدد سے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ چوہدری انوار الحق سے حکومتی جماعتوں کے ممبران کی بڑی تعداد شدید ناراض ہو چکی ہے۔