پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
مظفرآباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔
تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔
فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔
فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر رہیں۔
اسلام آباد میں چوہدری یاسین اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپس میں مشاورت کے سارے فیصلے کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان پیپلز پارٹی کے دل کے قریب ہے،کشمیر کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں امید ہے یہ فیصلہ بہتر ثابت ہوگا، ہماری لیڈر شپ نے کشمیر کے عوام کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے بھی کشمیر کو بہت اہمیت دی، پی پی پی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی بات کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ کرنے والے ملزمان گرفتار عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا، وزیر دفاع پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد جمع ا زاد کشمیر کے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے اہم شخصیت کو آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے نامزد کر دیا
مظفرآباد:پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔
پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔
فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔