پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کےلئے نامزد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے اور فیصل راٹھور کو نئے وزیراعظم کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔
صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کے لیے گولڈن نمبر 27 ہے لیکن ن لیگ کی حمایت سے ہمارے پاس 40 کی تعداد ہے۔
چوہدری یاسین کا کہنا تھا پیپلز پارٹی آج آزاد کشمیر میں مقبول ترین جماعت ہے، اس وقت آزاد کشمیر کے حالات اچھے نہیں ہیں، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر کے عوام کی بہتری کیلئے فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے، یہ مختصر مدت کی حکومت کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہوگی، فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ اچھے اندار میں ایوان چلائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر نے مستعفی نہ ہونے اور تحریک عدم اعتماد کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کو کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کیلئے ایک اور اہم سنگ میل عبور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم پاکستان کا دورہ کرینگے وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقرری، 3 نے حلف اٹھا لیا ستائیسویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دےدی آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کیلئے تیاریاں مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں یکم جون سے شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز ہوگیا اور پہلے روز 11 گیٹیگریز کی سواریوں کے فیس لیس چالان ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر پہلے دن مجموعی طور پر 96 چالان ہوئے۔
بڑی بس 2، کوسٹر 2، ڈبل کیبن 1 اور گاڑی کے 9 چالان کیے گئے جبکہ منی بس 6، منی ٹرک 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان ہوئے۔
اسی طرح موٹر سائیکل پر 43، ٹرک 3، وین 4 اور واٹر ٹینکر پر 2 چالان ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق تمام چالان اپنی لین سے ہٹ کر دوسری لین میں چلانے پر ہوئے، فرسٹ لین میں آہستہ چلانے پر بھی فیس لیس چالان کیا گیا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :