وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی،تحریک عدم اعتماد پر 17ارکان کے دستخط موجود ہیں جبکہ نئے وزیراعظم کیلئے فیصل راٹھور کا نام پیش کیاگیا ہے۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کاکہناتھا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں ہم آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے،فیصل راٹھور کو تجربہ ہے وہ بہترین انداز میں حکومت چلائیں گے۔
پیپلزپارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا
ن لیگ کی حکومت میں شمولیت سے سوال پر ان کاکہناتھا کہ جب ہمارے پاس تعداد پوری ہے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تحریک عدم اعتماد
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق پی پی کے ارکان اسپیکر سیکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی جو قرارداد جمع کروانے پہنچے ہیں، اس پر متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
تحریک جمع کرانے کے مرحلے پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس لیے انہیں منصب پر برقرار رہنے کا کوئی اختیار نہیں۔
تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں