پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : پاکستان نے عالمی تمباکو انڈسٹری انٹرفیرنس انڈیکس 2025 میں اپنی درجہ بندی میں بہتری ظاہر کی ہے۔ یہ رپورٹ سوسائٹی فار آلٹرنیٹو میڈیا اینڈ ریسرچ (سمر) کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں جاری کی گئی، جس میں پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری کے باوجود انڈسٹری کی مداخلت میں معمولی اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، پاکستان اب 100 ممالک میں 33 ویں نمبر پر کھڑا ہے، جو کہ 2023 میں 90 ممالک میں 32 ویں پوزیشن پر تھا موجودہ رینکنگ پچھلے سال سے بہتری کی نشاندہی کرتی ہے۔ تاہم، پاکستان کا اسکور 53 سے بڑھ کر 54 ہو گیا ہے ، اسکور میں اضافہ تمباکو انڈسٹری کی جانب سے زیادہ مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے
ایک سکور کا اضافہ غیر ہیلتھ سیکٹر سے متعلق بعض حکومتی محکمہ جات اور تمباکوانڈسٹری کے مابین بڑھتے ہوئے روابط اس معمولی اسکور میں اضافہ کا باعث ہیں جس نے پاکستان کے اسکورپر ہلکا منفی اثر ڈالا ہے ۔رپورٹ میں وزارت قومی صحت، کے تحت کام کرنے والے ٹوبیکو کنٹرول سیل (TCC) کے کردار کو سراہا گیا ہے، جس نے تمباکو صنعت کی جانب سے قوانین میں ترمیم کے لیے کی گئی شدید لابنگ اور پریشر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ سمر نے اس عزم کو ادارہ جاتی مضبوطی کی ایک نمایاں مثال قرار دیا۔انڈیکس میں زور دیا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک باضابطہ، ضابطہِ اخلاق (Code of Conduct) اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام سرکاری محکموں اور تمباکو صنعت کے درمیان تعلقات کو واضح رہنمائی کے تحت لایا جا سکے،
یہ اقدام عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول (FCTC) کے آرٹیکل 5.
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتار وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں شکست دے کر سیریز میں 2صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی حج 2026کی دوسری قسط کی وصولی، نامزد برانچیں کل کھلیں رہیں گی ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، ملک احمد خان چائنا میڈیا گروپ کا “سائنس آن ویلز” پروگرام پارک سکول کے ہونہار بچوں کے نامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
وزیراعظم کا آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
سٹی42: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئی ٹی شعبے کے اسٹرٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی کارکردگی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اجلاس میں وزیراعظم نے پاکستان کی سالانہ آئی ٹی برآمدات میں 21 فیصد اضافے کے ساتھ 4.6 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اختیار کی گئی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور آئی ٹی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئی ٹی سے متعلق تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے اور تربیت کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم جون 2025 کے 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہو چکا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ "کنیکٹ پاکستان وژن 2030" کے اجراء کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔بریفنگ کے مطابق باغ، آزاد جموں و کشمیر میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مکمل ہو چکا ہے، جبکہ پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 کے 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا ہے۔ جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں کو فکسڈ براڈ بینڈ یا فائبر کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ 1.164 ارب ڈالر رہا، جبکہ "ڈیجیٹل نیشن پاکستان" کے تحت 130 سرکاری خدمات کو ڈیجیٹلائز کیا جا چکا ہے۔ اسی عرصے میں آئی ٹی شعبے میں 942,646 تربیتی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، 5,053 ہائی اینڈ تربیتی پروگرام اور لیڈرشپ و سافٹ اسکلز سے متعلق 2,700 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ویمن انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ ایمپاورمنٹ لیب کا افتتاح جلد کیا جائے گا، جبکہ چینی کمپنی علی بابا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کے تحت متعدد وفاقی وزارتوں اور اداروں میں مصنوعی ذہانت کے منصوبوں اور تربیتی پروگراموں پر کام جاری ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، شزا فاطمہ خواجہ، خالد مقبول صدیقی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
شہر میں بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 130 سے زائد فیڈرز بند