پاکستان میں پہلی بار ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن (ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کا انعقاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم اعزاز حاصل کر لیا ہے جسکے تحت پاکستان کو ایشیا - اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن'(ایسوشیو) ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی حاصل ہوگئی ہے۔

نومبر 2026 میں پاکستان پہلی بار تین روزہ ایسوشیو ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی کرے گا۔ ڈیجیٹل سمٹ میں حکومت اور کاروباری اداروں کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہو گی۔

24 سے زائد ممالک اور 1,000 سے زائد آئی ٹی ماہرین کی شرکت سے پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں فروغ حاصل ہوگا۔ یہ کامیابی وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کاوشوں کی مرہون منت ہے۔

اس حوالے س ستمبر میں 'ایسوشیو' کے چیئرمین اسٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ملکی آئی ٹی انفراسٹرکچر کو سراہا۔

'ایسوشیو ' کانفرنس میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور اور دیگر ممالک شریک ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈیجیٹل سمٹ

پڑھیں:

پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس ’آئیکاسٹ 2025‘ کا انعقاد، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع

پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس آئکاسٹ (ICAST) 2025 کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں 25 ممالک کی شرکت اور اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کانفرنس آن ایپلیکیشنز آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ICAST–2025) کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 ترجمان سپارکو کے مطابق کانفرنس سپارکو اور انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (آئی ایس ٹی) کے اشتراک سے 18 تا 20 نومبر تک منعقد ہو رہی ہے۔

آئیکاسٹ 2025 میں آئی ای ای ای، آئی سی ای ایس سی او، اے پی ایس سی او، اسنیٹ اور این سی جی ایس اے سمیت اہم عالمی اداروں کے نمائندے شریک ہونگے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ کانفرنس کا مرکزی موضوع پائیدار ترقی کے لیے خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کا کردار ہے جبکہ اس میں موسمی تبدیلی، غذائی تحفظ، آفات سے نمٹنے اور پائیدار انفراسٹرکچر پر خصوصی سیشنز ہونگے۔

تین روزہ کانفرنس میں 5 پلینری سیشنز، 23 تکنیکی سیشنز اور 12 ماسٹر کلاسز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ رویتِ ہلال کے سائنسی، مذہبی و تکنیکی پہلوؤں پر خصوصی سیشن بھی منعقد ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی
  • پاکستان میں پہلی بار ایشیا-اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن سمٹ کا انعقاد
  • پاک روس سیکیورٹی مشاورتی اجلاس، علاقائی امن و تعاون پر گفتگو
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے پہلے میچ میں پاکستان کی عمان کیخلاف شاندار فتح
  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کا عمان کو جیت کیلیے 221 رنز کا ہدف
  • پاکستان میں عالمی خلائی کانفرنس ’آئیکاسٹ 2025‘ کا انعقاد، اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • چین کے پندرھویں پانچ سالہ منصوبے کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
  • اسلام آباد خودکش دھماکا بزدلانہ کارروائی ہے، استحکام پاکستان آرگنائزیشن
  • جان سینا نے پہلی بار انٹر کانٹینینٹل ٹائٹل جیت کر کیریئر گرینڈ سلم حاصل کرلیا