میرواعظ کشمیر نے کہا کہ میں اور جن تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں سے میرا تعلق ہے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد اور دہشتگردی کی مذمت کرتے آئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے حالیہ دلی بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حقائق سامنے آنے سے قبل ایسے سانحات کو میڈیا کی جانب سے "ان سائیڈ سورسز" کی مدد سے سنسنی خیز انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو ایک ایسے بیانیے کو ہوا دیتا ہے جو فوراً اسے ایک مخصوص مذہب یا کمیونٹی کے ساتھ جوڑنے اور انہیں مجرم ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے میں ہمارے بچے اور نوجوان جو ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں میں تعلیم یا روزگار کے لئے مقیم ہیں یکایک مشکوک قرار پاتے ہیں، اپنی حفاظت کے حوالے سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور یہاں گھر والوں میں بھی شدید بے چینی پیدا ہوتی ہے۔

ایک دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق کہا کہ دہلی میں ہوا حالیہ بم دھماکہ نہایت تکلیف دہ واقعہ ہے جس میں 12 بے گناہ لوگ جو اپنے روز مرہ کے معمولات میں مصروف تھے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد لوگ شدید زخمی ہوئے۔ میرواعظ نے کہا کہ میں اور جن تمام سیاسی و مذہبی تنظیموں سے میرا تعلق ہے، ہمیشہ ہر قسم کے تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کرتے آئے ہیں۔ اانہون نے کہا کہ کشمیری عوام سب سے زیادہ ایسے سانحات کا درد محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ خود دہائیوں سے ایسے دکھ اور دردسے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں جو کچھ ہوا کوئی مقصد کتنا ہی درست کیوں نہ ہو، اسے اس طرح کی تشدد آمیز کارروائیوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور نہ ہی کوئی مذہب اس کی اجازت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک مسائل کے حل کا بہترین راستہ مکالمہ ہے ایک دوسرے سے احترام کے ساتھ بات کرنا اور سننا تاکہ پل باندھے جا سکیں۔ میرواعظ نے کہا کہ فیصلہ سازی کے ذمہ دار اداروں اور حکام سے میری گزارش ہے کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام سے صرف سکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کے زاویے سے نمٹنے کے اپنے طرزِ عمل پر سنجیدگی سے نظرِ ثانی کریں اور جیسا کہ سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپائی جی نے کہا تھا، کشمیر کو انسانیت اور جمہوریت کے نقطہ نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے اختیار میں ہے کہ وہ اس پر توجہ دیں یا اسے نظر انداز کریں، جہاں تک ہمارا تعلق ہے، بہتر کی امید اور اللہ تعالیٰ پر ایمان ہی ہمارا سہارا ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ وہ بارہا واضح کر چکے ہیں کہ جامع مسجد کا منبر و محراب لوگوں کی آواز کا نمائندہ ہے اور کشمیر کے لوگ اس وقت انتہائی بے اختیاری اور مایوسی سے دوچار ہیں، جبکہ بنیادی مسئلہ بدستور حل طلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ ہند کی جانب سے جموں و کشمیر کے عوام کو دی گئی آئینی خود مختاری بھی اگست 2019ء میں چھین لی گئی، جب ریاست کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیا گیا اور زمین و روزگار کے حقوق بھی ان سے واپس لے لئے گئے۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندی، ہر وقت نگرانی کا ماحول، ملازمت سے من مانے انداز میں برطرف کئے جانے اور زمین و جائیداد ضبط کئے جانے کا اندیشہ، تحقیقاتی ایجنسیوں کے مسلسل چھاپے اور گرفتاریوں نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میرواعظ عمر فاروق انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے: حریت کانفرنس

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان حریت کانفرنس نے بتایا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

عبد الرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لیے جانے کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کشمیریوں کے ساتھ اپنے سلوک پر سنجیدگی سے غور کرے، میر واعظ
  • ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت
  • مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے: حریت کانفرنس
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیساتھ نشست، حقائق درست نقطۂ نظر سے دیکھنے کی تلقین
  • دنیا کشمیریوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام
  • معروف روحانی پیشوا روی شنکر نے سرینگر میں میرواعظ کشمیر سے ملاقات کی، امن اور مذاکرات پر زور
  • وقت گزرنے سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سلب نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر فائی
  • حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، غلام محمد صفی
  • ایسی جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے فوائد عوام تک نہ پہنچ سکیں، خالد مقبول صدیقی