ارشد اقبال نے چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے رہائشیوں کو ہراساں کرنے اور گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں خصوصا حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں اور پروفیشنلز کے خلاف جاری انتقامی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران تقریباً 1500 سے کشمیریوں کو جن میں بیشتر نوجوان شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گرفتار افراد بشمول معالجوں اور آزادی پسند کارکنوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

ارشد اقبال نے چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے رہائشیوں کو ہراساں کرنے اور گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے ان کارروائیوں کو کشمیریوں کیلئے اجتماعی سزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی املاک کی ضبطگی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بے اختیار کرنے کی بھارتی حکومت کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر ڈاکٹروں سمیت معالجوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔نئی دلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے حالیہ دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے ارشد اقبال نے کہا کہ اس واقعے کے فوراً بعد کشمیریوں اور ان کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ایک مذموم میڈیا مہم چلائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت میں جب بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا الزام بغیر کسی تحقیق کے فورا کشمیریوں پر عائد کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کو بھارتی ظلم و تشدد سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں اس کی افواج کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارشد اقبال نے کشمیریوں کی کی طرف سے کے دوران انہوں نے مذمت کی کہا کہ

پڑھیں:

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے، حریت کانفرنس

عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے، حریت کانفرنس
  • مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے: حریت کانفرنس
  • دنیا کشمیریوں کی نسل کشی روکنے میں ناکام
  • وقت گزرنے سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو سلب نہیں کیا جا سکتا، ڈاکٹر فائی
  • حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، غلام محمد صفی
  • کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس
  • مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوے کی مذمت
  • آزاد کشمیر: ن لیگ اور پیپلز پارٹی یا تو سرنڈر کریں یا تحریکِ عدم اعتماد پیش کریں، خواجہ فاروق احمد
  • علامہ راجہ ناصر عباس کی اسلام آباد کچہری دھماکہ کی شدید مذمت