پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے، آئندہ بھی آتا رہونگا: سنگا کارا کے بیان پر بھارتی آگ بگولہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سکیورٹی معاملات میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے اور پاکستانیوں کا پیار ہمیشہ مجھے یہاں کھینچ لاتا ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت سری لنکن ٹیم راولپنڈی میں موجود ہے جہاں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے کے ہمراہ سہ ملکی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے سری لنکا کو پاکستان آنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دورہ بھارت کی آفر کی تھی تاہم سری لنکن بورڈ نے بھارتی آفر ٹھکرا کر پاکستان آنے کو ترجیح دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستان ا
پڑھیں:
پہلا ون ڈے،دلچسپ مقابلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے مات دیدی
پہلا ون ڈے،دلچسپ مقابلہ، پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے مات دیدی
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ایک روزہ میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6رنز سے مات دے دی اور 3 میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم پر کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر293 رنز ہی بناسکی۔
گرین شرٹس کی طرف سے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے سری لنکن بولنگ لائن کے خلاف شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔
سلمان علی آغا نے 83 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی، وہ 87 گیندوں پر 105 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، یہ ان کی ایک روزہ کرکٹ کی دوسری سنچری ہے۔
چھٹی وکٹ پر سلمان علی آغا کے ساتھ 66 رنز کی شراکت بنانے والے محمد نواز 36 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں حسین طلعت 62، فخر زمان 32 اور بابراعظم 29 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر تھے جبکہ صائم ایوب 6 اور محمد رضوان نے 5 رنز بنائے۔
سری لنکا کے بولر ونندوہسارانگا نے 54 رنز کے عوض 3 پاکستانی بیٹرز کو پویلین بھیجا۔
3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا تھا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی فیلڈنگ ہی کرتے، ہم اس سیریز میں بھی پچھلی سیریز کی طرح اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔
سری لنکن کپتان چیریتھ اسالنکا نے کہا کہ ہم سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ دوسرا ون ڈے 13 نومبر جبکہ تیسرا 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔