ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ فورم فارپیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ وقت گزرنے سے اقوام متحدہ کی طرف سے جموں و کشمیر کے عوام کو دیے گئے حق خودارادیت کو سلب نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فائی 8 تا 9 نومبر 2025ء کو استنبول کی صباحتین زیم یونیورسٹی میں جسٹس ڈیفنڈرز سٹریٹیجک سٹڈیز سنٹر کے زیراہتمام نویں سالانہ بین الاقوامی کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں 14ممالک کے ماہرین تعلیم، سفارت کاروں، صحافیوں اور دانشورں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فائی نے”امن و انصاف کی جدوجہد میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کے راستے: جنوبی ایشیا میں بحران کے حل کی تلاش” کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی بنیاد مذہب پر نہیں بلکہ انصاف، امن اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج حق خودارادیت کے عالمی طور پر تسلیم شدہ بین الاقوامی اصولوں پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری جن دستاویزات پر بھروسہ کرتے ہیں وہ مساجد میں نہیں بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مغربی ممالک نے تیار کیے تھے۔ ڈاکٹر فائی نے بڑی عالمی طاقتوں کی منافقت کی مذمت کی جو اپنے مفاد کے اخلاقی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ طاقتیں بعض خطوں میں انصاف کی حمایت کرتے ہیں لیکن بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مظالم پر خاموش رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ ناانصافی کے بیج بو کر انتہا پسندی کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے سات دہائیاں گزرنے کے باوجود کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں قابل عمل ہیں کیونکہ وقت بین الاقوامی معاہدوں کو ختم نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر وقت اقوام متحدہ کے کشمیر کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کو کالعدم کر سکتا ہے تو پھر اقوام متحدہ کا چارٹر معنی ہی کھو دے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری میڈیا بلیک آئوٹ کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر فائی نے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹوں کا حوالہ دیا کہ وہاں کا مقامی میڈیا تباہی کے دہانے پر ہے۔

انہوں نے جینوسائیڈ واچ کے ڈاکٹر گریگوری اسٹینٹن کا حوالہ دیا جنہوں نے خبردار کیا ہے کہ کشمیر نسل کشی کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا میڈیا کو دبانا اور شفافیت سے انکار مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف اس کے جرائم کو چھپانے کی دانستہ کوشش ہے۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ جدید مواصلات اور میڈیا کے ذریعے عالمی بیداری نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوسوو، مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان میں بین الاقوامی مداخلت ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے مظالم پر عوامی غم و غصے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فائی نے بین الاقوامی اقوام متحدہ

پڑھیں:

اقوام متحدہ کا پاکستان میں خودکش دھماکے پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں خودکش دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے پر وہ بےحد رنجیدہ ہیں۔

اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں

اسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔

ترجمان یو این کے مطابق انتونیو گوتریس نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے تمام واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یو این ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع جی الیون کچہری کے باہر بھارتی اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے مبینہ خودکش حملہ آور کا سر بھی مل گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کچہری آیا ہے جس نے پولیس موبائل کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی، غلام محمد صفی
  • اقوام متحدہ کا عراق میں پارلیمانی انتخابات پر تعریف
  • اسرائیل غزہ میں امداد کا داخلہ روک رہا ہے، یونیسیف
  •  خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا: مصدق ملک
  • اقوام متحدہ کا پاکستان میں خودکش دھماکے پر اظہار افسوس
  • بھارت ظالمانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں ناکام، حریت رہنماء
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت
  • مقبوضہ کشمیر میں چھاپہ ما رکارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت
  • ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ہے، اقوام متحدہ