data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبے نہ صرف معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں بلکہ عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں بہتری کا ذریعہ بن رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ترقی کے عمل میں شفافیت، رفتار اور عوامی فلاح کو یقینی بنانا ہے تاکہ شہری اور دیہی دونوں طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ  سندھ کے مختلف اضلاع میں ہائی ویز اور سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے صوبے کے انفرا اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ایک بڑی کوشش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوسٹل ہائی وے، روہڑی تا گڈو بیراج روڈ، مہران ہائی وے، ٹنڈو الہیار سے ٹنڈو آدم تک سڑک اور سانگھڑ تا روہڑی شاہراہ جیسے منصوبے نہ صرف سفری سہولت فراہم کریں گے بلکہ صوبائی اور بین الصوبائی رابطوں کو بھی مضبوط بنائیں گے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے تجارت، زراعت اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانگھڑ، ٹنڈو الہیار، نوابشاہ اور دیگر اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیمیں دیہی معیشت کو مستحکم بنانے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔ ان منصوبوں سے مقامی صنعتوں کو تقویت ملے گی اور دیہی سطح پر آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس سے صوبے کی مجموعی معیشت میں توازن پیدا ہوگا۔

شرجیل میمن نے فنڈز کی بروقت فراہمی اور منصوبوں کی مکمل نگرانی کو سندھ حکومت کی ترقیاتی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی ریکنسٹرکشن پروجیکٹ اس بات کی واضح مثال ہے کہ صوبائی حکومت نہ صرف موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سنجیدہ ہے بلکہ مستقبل کے لیے بھی ایک پائیدار اور مضبوط ڈھانچے کی بنیاد رکھ رہی ہے۔

انہوں نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے جس تیزی اور عزم کے ساتھ بحالی کا عمل شروع کیا، وہ دیگر صوبوں اور وفاقی اداروں کے لیے ایک مثالی ماڈل بن چکا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور نئے انفراسٹرکچر کی تعمیر صوبے کی طویل المدتی اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے لیے ترقی، شفافیت اور فلاح کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاکہ صوبہ ہر لحاظ سے ایک مضبوط، خوشحال اور پائیدار مستقبل کی طرف گامزن ہو۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ سندھ شرجیل میمن سندھ حکومت انہوں نے نے کہا کے لیے

پڑھیں:

امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور

 امیر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے ترقیاتی منصوبے جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

مدینہ منورہ کے امیر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز نے ضلع المہد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بری پل‘ ریل منصوبہ: سعودی وژن 2030 کے اہداف میں اہم سنگ میل

دورے کے دوران امیر نے ضلع کے گورنر ڈاکٹر سلامہ الجہنی اور ریجنل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینئر فہد البلیہشی سے ملاقات کی اور ترقیاتی و بلدیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

شہزادہ سلمان بن سلطان نے مقامی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبے سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق جاری رکھے جائیں اور خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ: وژن 2030 کے تحت بہترین اقدامات، زائرین کے قیام کے دورانیے میں دوگنا اضافہ

امیر نے عوامی اجتماع میں شہریوں کو قیادتِ سعودی کی جانب سے سلام پہنچایا اور کہا کہ المہد اپنی قدرتی دولت اور صنعتی امکانات کی وجہ سے مملکت کا ایک اہم مرکز ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کی زندگی کے معیار کو بلند کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

المہد کے معزز شہری ڈاکٹر محمد بن منور العقلی نے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ان کی سرپرستی سے ضلع میں بنیادی ڈھانچے، صحت اور سڑکوں کے منصوبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں، جبکہ کان کنی کے شعبے کی توسیع نے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ ملاقات کا اختتام شاعر ترکی المیزانی کی نظم پر ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امیر مدینہ سعودی عرب شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز ویژن 2023

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کے ترقیاتی منصوبے معیشت میں نمایاں بہتری لا رہے ہیں، شرجیل میمن
  • سندھ حکومت کے منصوبے عوام کی زندگیوں میں واضح بہتری لارہے ہیں:شرجیل میمن  
  • وزیراعلیٰ کا بڑی شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کا حکم
  • کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے، شرجیل میمن
  • کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے پائیدار ترقی کیلئے اہم ہوں گے: شرجیل میمن
  • ٹریفک کی وقتی مشکلات ہیں، کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
  • کراچی کے عوام جلد ترقیاتی منصوبوں کے نتائج محسوس کرینگے: شرجیل میمن
  • شہریوں کو درپیش مشکلات وقتی ہیں، ترقیاتی منصوبے شاندار مستقبل  کی نوید  ہیں، شرجیل میمن
  • امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور