اسلام آباد کے سیکٹر آئی 15میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ دینے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251113-08-7
اسلام آباد (صباح نیوز) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سیکٹر ڈیولپمنٹ کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں زیر التواء سیکٹرز میں جہاں ترقیاتی کام تکمیلی مراحل میں ہیں وہاں ایسے سیکٹرز جہاں اب تک ترقیاتی کاموں کا آغاز نہیں کیا گیا وہاں اب باقاعدہ ترقیاتی کاموں کو شروع کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ مزید برآں مکمل شدہ سیکٹرز میں مالکان کو پلاٹس کا قبضہ حوالے کرنے کے عمل کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سیکٹر C-16/1 اور C-16/2 میں ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ماتلی ، بھٹہ مالکان کا اجلاس، ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کرنے پر غور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماتلی (نمائندہ جسارت)اسسٹنٹ کمشنر ماتلی کے دفتر میں ڈپٹی کمشنر بدین یاسر احمد بھٹی کی زیرِ صدارت تمام اینٹوں کے بھٹہ مالکان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماحولیات کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی، اور بھٹہ انڈسٹری سے وابستہ حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران بھٹہ مالکان کو حکومتِ سندھ اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں کی نئی پالیسی سے آگاہ کیا گیا، جس کے تحت تمام روایتی بھٹوں کو مرحلہ وار زگ زیگ ٹیکنالوجی اور صاف ایندھن پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر بدین نے واضح کیا کہ اینٹوں کے بھٹوں سے اٹھنے والا دھواں نہ صرف انسانی صحت بلکہ زراعت اور ماحول کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ کی پالیسی کے مطابق اب پرانے طرز کے بھٹے ناقابلِ قبول ہیں اور ہر بھٹہ مالک کی ذمے داری ہے کہ وہ ماحول دوست اقدامات کو یقینی بنائے۔انہوں نے تمام بھٹہ مالکان کو پندرہ دن کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ صاف ایندھن (جیسے بایو ماس، لکڑی کے متبادل یا زگ زیگ سسٹم) پر منتقلی کے اقدامات مکمل کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ مقررہ مدت کے بعد اگر کسی بھٹے پر مضر یا غیر قانونی ایندھن استعمال ہوتا پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور ایسے بھٹے بند کر دیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ ماحول دوست پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو صاف فضا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔