سینیٹ میں ووٹ دینے والے 2 ارکان آج بھی ووٹ دیں گے، مزید 3 حمایتی ارکان بھی موجود ہیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دینے والے 2 اراکین آج بھی ووٹ دیں گے اور حکومت کے پاس مزید 3 حمایتی ارکان موجود ہیں۔
صحافی کے سوال پر کہ یہ ارکان کس کے ساتھ ہیں؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ 2 اراکین اس وقت میرے گھر میں ہیں، اور 3 دیگر ارکان پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ
انہوں نے لکھنے پڑھنے کی عادت نہ ہونے کے سبب چھوٹی غلطیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کاما یا فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واڈا نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں حکومت کے حق میں ووٹ دینے والے 2 اراکین آج ووٹ دیں گے اور حکومت کے پاس مزید 3 حمایتی ارکان بھی موجود ہیں۔@KulAalam @asifbashirch pic.
— Media Talk (@mediatalk922) November 13, 2025
فیصل واوڈا نے 26 نومبر کو اپنے بھائی کی غیر حاضری کا ذکر کیا اور سی ایم خیبر پختونخوا کے امن جرگے کے اقدامات کی تعریف کی، ساتھ ہی کہا کہ صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیا تو پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا
بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، یہ کوئی اچھی چیز نہیں، میں ان کا خیرخوا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی، جس کا مقصد پارٹی اور جمہوری عمل میں سرگرمی پیدا کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ سینیٹ سینیٹر فیصل واوڈا فیصل واوڈاذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پارلیمنٹ سینیٹ سینیٹر فیصل واوڈا فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے سینیٹر فیصل موجود ہیں حکومت کے کہا کہ
پڑھیں:
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پی ٹی آئی نے اہم کردار ادا کیا:ـ فیصل واوڈا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے درپردہ حکومت کی مدد کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے اور اس میں اپوزیشن کا ایک بھی ووٹ شامل نہیں تھا، پی ٹی آئی نے اس ترمیم کے لیے پسِ پردہ تعاون فراہم کیا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ترمیم کی منظوری میں ان کا کردار موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی سے متعلق تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے 59 مرتبہ تحریک انصاف کو تجاویز کے لیے بلایا مگر وہ شریک نہیں ہوئے، اب وہ عوام کے سامنے ڈرامے بازی کر رہے ہیں، حالانکہ وہ عملًا اس قانون سازی کا حصہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرایا ہے۔ اس ترمیم کے حق میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایک رکن نے بھی ووٹ دیا۔