مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں، سینیٹر فیصل واوڈا کا اہم انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک میرے بھائی ہیں اور اس وقت وہ میرے گھر میں ہیں، دونوں آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج مٹھائی بنتی ہی نہیں اور 26 نومبر کو بھی میرا بھائی خیبر پختونخوا نہیں آرہا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے امن جرگہ والا اچھا کام کیا، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لینا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا وزیر اعظم اور صدر سے ملیں تاکہ بانی پی ٹی آئی کے لیے راہ ہموار ہو۔
سینیٹر فیصل واڈا کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی جائے گی اور وہ چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں، کیونکہ یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے، اور میں تو ان کا خیرخواہ ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا نے سینیٹر فیصل کہا کہ
پڑھیں:
27 ویں ترمیم منظور ہوگئی، 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں: فیصل واوڈا
اسلام آباد: ( نیوزڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے اب 28 ویں ترمیم کی تیاری کریں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم منظور ہوگئی ہے، اس ترمیم سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور ملکی دفاع مزید مضبوط ہوگا۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو اس ترمیم پر راضی کرلیں گے؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا ہمارے بڑے ہیں، ان سے سیاست سیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے زبردست کام کیا ہے میں ان کی قدر کرتا ہوں، وزیراعظم نے جمہوری روایت کے تحت ایک انتہائی اچھا اقدام کیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ خیبر پختونخواہ کے نام تبدیلی کے حوالے سے پیش کیے جانے کی ترمیم بارے کیا کہیں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ ایمل ولی میرا دوست ہے، جیسا کہیں گے ویسا کر دے گا۔
ایک اور صحافی کے سوال پر سینیٹر نے 28ویں ترمیم کی تیاری کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب اس ترمیم میں دم نہیں رہا، 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔