گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
فوٹو: سوشل میڈیا
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے بدھ کو ملاقات کی۔
ملاقات میں پشاور میں تعینات امریکا کے قونصل جنرل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں صوبے میں امن وامان اور پاک افغان سرحدی صورتحال بھی گفتگو بھی کی گئی۔
گورنر کے پی نے امریکی ناظم الامور کو خیبر پختونخوا کی روایتی شال پہنائی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں پاکستان کیساتھ ہیں، امریکی ناظم الامور
دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں پاکستان کیساتھ ہیں، امریکی ناظم الامور
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکی ناظم الامور نے آج کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔