کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں، منیجر سری لنکن کرکٹ ٹیم
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیک) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی واپس جانا چاہتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ و وزیر داخلہ کچھ دیر بعد سری لنکن ٹیم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سیکیورٹی پر بریفنگ دی جائے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکن ٹیم کے 8 کھلاڑی کل وطن روانہ ہو جائیں گے۔
خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل ہونے والا دوسرا ون ڈے ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔
خبر رساں ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن واپس جانے والے کھلاڑیوں کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجا جائے گا۔
اس سے قبل چیئرمین محسن نقوی نے سری لنکا کے ہائی کمشنر فریڈ سری ویراتنے سے ملاقات میں کہا تھا کہ سری لنکن ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، ٹیم کے کھلاڑی ہمارے اسٹيٹ گیسٹ ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مہمان کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔