سری لنکن کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑکر وطن واپسی کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر موجود سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی کی درخواست کر دی ہے۔
میڈیاذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم جو پاکستان میں موجود اور قومی کرکٹ ٹیم سے ون ڈے سیریز کھیل رہی ہے۔ اس نے دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر اپنے وطن واپس جانے کی درخواست کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ہائی کمشنر اور ٹیم منیجر سے ملاقات کر کے انہیں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی اور ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔
وزیر داخلہ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان مکمل کرنے ہدایت کر دی ہے اور ذرائع سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے والے کھلاڑی پر دو سال کی پابندی لگا دی جائے گی۔
دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کچھ دیر میں سری لنکن کرکٹ ٹیم سے ملاقات کریں گے۔ جہاں وہ مہمان ٹیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر بریف کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز جاری ہے اور دوسرا میچ کل پنڈی میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سری لنکن کرکٹ دورہ پاکستان کرکٹ ٹیم
پڑھیں:
ترک صدر کا پاک افغان تنازع کے حل کیلئے وفد بھیجنے کا اعلان
---فائل فوٹوپاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات سے متعلق تُرک وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلیجنس چیف کا دورۂ پاکستان متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترک حکام دورے کی تاریخ طے کر رہے ہیں، ترک وفد کے دورے کی تاریخ کا ایک دو روز میں طے ہونے کا امکان ہے۔
ترک صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ حکام کا دورہ پاک افغان کشیدگی پر بات چیت کے لیے ہے۔ ترکیہ، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور قطر کی میزبانی میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں۔