پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سری لنکا کے خلاف پہلے سنسنی خیز ون ڈے میں 6 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پاکستان نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اس سنسنی خیز فتح سے نہ صرف 3 میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی سری لنکا 5ویں نمبر پر چلا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، قومی کھلاڑیوں کی پوزیشن کیا ہے؟
یہ پیش رفت پاکستان کے لیے ایک حوصلہ افزا خبر ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ قومی ٹیم اس وقت ٹیسٹ اور ٹی20 رینکنگ میں 7ویں نمبر پر موجود ہے۔
Pakistan Moves to Number 4 in ICC ODI Rankings
Right Direction pic.
— ٰImran Siddique (@imransiddique89) November 12, 2025
جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز 2-1 سے جیتنے کے بعد پاکستان نے اپنی عمدہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، سلمان علی آغا نے 87 گیندوں پر شاندار ناقابلِ شکست 105 رنزکی اننگز کھیلی، جس میں دلکش اسٹروک پلے شامل تھا۔
ان کی اس کارکردگی پر انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ دیا گیا، جب کہ وہ آئی سی سی کی تازہ بیٹنگ رینکنگ میں 14 درجے ترقی پاکر 16ویں نمبر پر پہنچ گئے، جو ان کے کیریئر کا بہترین 639 ریٹنگ پوائنٹس کا اسکور ہے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 15 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
آل راؤنڈر حسین طلعت نے 63 گیندوں پر 62 رنز بنا کر بھرپور ساتھ دیا، جب کہ محمد نواز نے 36 رنز کی کارآمد اننگز کھیل کر ٹیم کا مجموعہ 300 کے قریب پہنچایا۔
جواب میں سری لنکا نے بھرپور مقابلہ کیا۔ ونندو ہسارنگا نے 52 گیندوں پر 59 رنز اور سدھیرا سماراوکراما نے 39 رنز بنائے، مگر پوری ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 293 رنز تک محدود رہی۔
مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟
فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 61 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ فہیم اشرف اور نسیم شاہ نے 2 دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیمیں جمعرات کو اسی مقام پر دوسرا ون ڈے کھیلیں گی، جہاں پاکستان سیریز میں مسلسل دوسری فتح کے لیے پُرامید ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل راؤنڈر پاکستان پلیئر آف دی میچ حسین طلعت راولپنڈی سری لنکا سلمان علی آغا سنسنی خیز کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم ون ڈے رینکنگ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پلیئر آف دی میچ راولپنڈی سری لنکا سلمان علی آغا کرکٹ کرکٹ اسٹیڈیم ون ڈے رینکنگ سری لنکا
پڑھیں:
ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
واشنگٹن:مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔
یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔
ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔