سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں اور ایک ناخوشگوار اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں اور ایک ناخوشگوار اتفاق ۔پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیکر ان کی حفاظتی پروٹوکول کے لئے غیر معمولی اور انتہائی موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔یہ اقدامات حفظ ما تقدم کے طور پر اسلام آباد میں ہونیوالی دہشتگردی کے تناظر میں کئے گئے ہیں۔جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران جائزہ لیا اور بعض احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔مہمان ٹیم پورے اعتماد کےساتھ میچ کھیلے ۔14 سال قبل 2009 میں جب سری لنکا کرکٹ ٹیم میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورہ پر لاہور آئی تھی ۔ تو نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
پہلا ون ڈے: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کے لیے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان نے سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے اوورز میں 299 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا 105 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسین طلعت 62، فخر زمان 32، بابر اعظم 29، صائم ایوب 6 اور محمد رضوان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد نواز 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہاسارانگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اسیتھا فرننڈو اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔