کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے‘ اسد اللہ خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کابل (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اور سابق افغان کرکٹر اسد اللہ خان نے کرکٹ آسٹریلیا پربرہمی کا اظہار کیا ہے ۔ افغان چیف سلیکٹر اسد اللہ خان نے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کا باہمی سیریز نہ کھیلنا اسپرٹ آف دی گیم کے منافی ہے، افغانستان کرکٹ ٹیم کوغیر منصفانہ طورپرٹارگٹ کیا جا رہا ہے، حالیہ افغان ٹیم نے ایلیٹ کرکٹ میں پرفارمنسزکے ساتھ مقام بنایا ہے، افغان ویمن ٹیم نے حالیہ برسوں میں میچز نہیں کھیلے، تبدیلی میں کچھ وقت لگیگا۔اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ افغانستان نیکرکٹ کی دنیا میں کامیابی میرٹ کی بنیاد پر حاصل کی ہے، افغانستان ٹیم کو کامیابی فیورٹ ازم یا چیریٹی کی وجہ سے نہیں ملی،کرکٹ آسٹریلیا اور دیگربورڈزکرکٹ کو سیاست سیجوڑ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ جینٹل گیم کے لیے یہ سب اچھا نہیں ہے۔خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے ستمبر 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کوئی دوطرفہ سیریز نہیں کھیلی۔کرکٹ آسٹریلیا نے سب سے پہلے نومبر 2021 میں ہوبارٹ میں شیڈول واحد ٹیسٹ میچ منسوخ کیا تھا، اس کے بعد مارچ 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرکٹ آسٹریلیا
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔