کرکٹ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کی 150 سالگرہ کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایشز کی 150 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت اور یادگار انداز میں کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ یہ میچ 2027 میں 11 سے 17 مارچ تک میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا نےمیچ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ میزبان کرکٹ بورڈ نے تاریخی میچ میں تماشائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب پہلی مرتبہ ٹکٹوں کی قرع اندازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں بورڈ نےآسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بلےباز گریک چیپل انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سیر آئن بوتھم کے ہمراہ میچ کی تفصیلات بیان کرنے کے لیےمشترکہ میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔
واضح رہے کہ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر1877 میں 15 سے 19 مارچ کھیلا گیا تھا۔چار روزہ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ڈیو گریگوری نے کی تھی جبکہ انگلینڈ کے کپتان جیمز للیوائٹ جونیئر تھے۔کھیل کا ایک دن بارش کی نظر ہو جانے کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کا یہ تاریخی میچ آسٹریلیا نے 45 رنز سے اپنے نام کیا تھا۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگزمیں 245 رنز اسکور کیے تھے، چارلس بینرمین نے ناقابل 165 رنز بنا کر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سنچری بھی بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 196 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ہیری جپ نے 63 رنز کے ساتھ مزاحمت کی تھی۔آسٹریلیا دوسری باری میں104 رنز ہی جوڑ سکا تھا۔ تاہم، انگلینڈ کی ٹیم کامیابی کے لیے ملنے والے 154 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108 رنز بناپائی تھی۔ اس میچ نے ایشز سیریز کی بنیاد بھی رکھی لیکن ایشز کا تصور 1882 میں وجود میں آچکا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔