طوفان فنگ وونگ سے فلپائن میں 18 ہلاکتیں، چین نے ہنگامی امداد فراہم کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فلپائن میں آنے والے طاقتور طوفان فنگ وونگ نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق جبکہ 2 لاپتہ ہوگئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں اور طغیانی نے ملک کے بڑے حصے کو متاثر کیا، جس سے 20 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ملک کے 15 علاقوں میں تقریباً 24 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سنٹرل لوزون، بنگسامورو (BARMM) اور ویسٹرن وسایاس شامل ہیں۔ حکام کے مطابق 8 لاکھ سے زیادہ بے گھر افراد کو تقریباً 12 ہزار عارضی کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ ہلاکتوں کی زیادہ تر اطلاعات کارڈیلیرا ایڈمنسٹریٹو ریجن، کاگایان ویلی، بیکل اور ویسٹرن وسایاس سے موصول ہوئیں۔ اب تک 28 افراد زخمی جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں، ملک کے متعدد علاقے اب بھی زیرِ آب ہیں، 8 علاقوں میں 267 مقامات پر سیلابی پانی موجود ہے، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ بیکل ریجن ہے جہاں 161 مقامات پر اب بھی پانی کھڑا ہے۔
سیلاب کے باعث درجنوں سڑکیں، پل اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی بھی منقطع ہے، طوفان فنگ وونگ جسے مقامی طور پر طوفان اووان (Uwan) کہا جاتا ہے، فلپائن کے حدود سے نکل گیا، تاہم خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ رواں ہفتے کے آخر میں دوبارہ واپس آسکتا ہے۔
گزشتہ ہفتے آنے والے طوفان کالمیگی نے بھی فلپائن میں 224 افراد کی جان لے لی تھی جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ اور 500 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
چین نے فلپائن میں حالیہ طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے نقد امداد اور ہنگامی سامان فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ ہم متاثرین کے لیے تعزیت اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں فلپائن کے عوام کے ساتھ ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فلپائن میں علاقوں میں ملک کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ، ہنگامی ایڈوائزری جاری
خیبرپختونخوا میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں اپریل تک انفلوئنزا وائرس پھیلنےکا خطرہ ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ ایڈوائزری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کی سفارشات پرتیارکی گئی جس میں فلو سے بچاؤ، کنٹرول اور علاج سے متعلق جامع ہدایات ہیں جب کہ فلو سے بچاؤ کی ویکسین مؤثر حفاظتی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ فلو کےکیسز میں نومبر سے اپریل تک اضافےکا امکان ہے، بزرگ، 5 سال سےکم عمر بچے اور حاملہ خواتین محتاط رہیں جب کہ دائمی امراض کےمریض خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔ محکمہ صحت کے مطابق ہاتھوں کی صفائی اور ماسک کے استعمال سے وائرس کے پھیلاؤ میں کمی ممکن ہے