Islam Times:
2025-11-11@15:25:51 GMT

میرواعظ کشمیر نے دہلی بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا

اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT

میرواعظ کشمیر نے دہلی بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا

حریت رہنما نے ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کیساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کیلئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر اور سینیئر آزادی پسند رہنما ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے دہلی کار بم دھماکے پر گہری تشویش ظاہر کی۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ دہلی میں ہوئے المناک کار دھماکے کی وجہ سے بے حد افسردہ ہوں، اس دھماکے نے قیمتی جانیں لے لی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر لکھا کہ میری دلی ہمدردیاں مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفا یابی کے لئے دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔ واضح رہے پیر کی شام درالحکومت دلی اُس وقت دہل اٹھی جب لال قلعہ میڑو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے باہر ایک خوفناک بم دھماکہ ہوا جس میں موقع پر ہی کم از کم آٹھ افراد ہلاک جبکہ 24 دیگر زخمی ہوگئے۔ تاہم زخمی افراد میں سے چند افراد دوران علاج تاب نہ لاکر لا چل بسے اور اس دھماکے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 12 تک پہنچی چکی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ کار بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کی 900 میٹر تک اس کا اثر محسوس کیا گیا اور آس پاس دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ بم دھماکے کے مقام کے نزدیک موجود گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ ایسے میں دھماکے کے بعد دلی، اترپردیش، ہریانہ اور ممبئی الرٹ پر ہے۔ ادھر گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر اور اننت ناگ نے ایک سرکیولر جاری کرتے ہوئے تمام فیکلٹی ممبران، شعبہ جات کے سربراہان، اسپتالوں کے ان تمام ڈاکٹروں اور طلباء کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے لاکرز پر نام، عہدہ اور کوڈ درج کریں اور یہ عمل 14 نومبر 2025ء تک مکمل کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر دھماکا ہوا ہے، دھماکہ میں 9ڈیڈ باڈیز کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پمز ہسپتال میں 21 زخمیوں کو ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا،مزید زخمیوں کو پمز ہسپتال لایا جا رہا ہے ,پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکا خود کش حملہ تھا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا گاڑی میں نصب سیلنڈر میں ہوا۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 9افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔
اسلام آباد پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کی آواز پولیس لائنز ہیڈاکوارٹر تک سنی گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
دھماکے کی وجہ سے سڑک پر کھڑی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ آئی جی اور کمشنر اسلام آباد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل اسلام آباد: کچہری کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں سلینڈر دھماکا، وکلا اور سائلین زخمی قومی اسمبلی اجلاس: وزیر قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل پیش کر دیا، اپوزیشن کا احتجاج افغانستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، تعاون کیلئے تیار ہیں: وزیراعظم ستائیسویں ترمیم: ’’سچ صرف چائے خانوں میں سرگوشیوں تک محدود ہے‘‘، جسٹس اطہر شیخ وقاص اکرم کے وارنٹ گرفتاری، عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی
  • اسلام آباد کچہری کے باہر زوردار دھماکا،9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
  • اسلام آباد: جی الیون کچہری کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
  • نئی دہلی دھماکا، عینی شاہد نے مودی سرکار کی کہانی جھوٹی ثابت کردی
  • مودی حکومت مشکل میں؟ کانگریس کا دہلی کار دھماکے کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار
  • نئی دہلی : لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں زورداردھماکا‘8افراد ہلاک ‘متعدد زخمی
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی