سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ آج  سہ پہر 4 بجے ایچ-الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد وہیں تدفین کی جائے گی۔

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 12 سالہ طالب علم کی جان لے لی

سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر سیاسی و صحافتی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 سینیٹر عرفان صدیقی

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی قائد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی جمہوریت، پارلیمانی روایات اور قومی خدمت کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

سینیٹر و معروف کالم نگار عرفان صدیقی گزشتہ شب اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔

عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ  عرصے سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے، علالت کے باعث انہوں نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیے: عرفان صدیقی: پرائمری اسکول ٹیچر سے وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر تک کا سفر

عرفان صدیقی سینیٹ میں حکمران جماعت کے پارلیمانی لیڈر تھے، اُن کی سینیٹ میں مدت مارچ 2027 تک تھی۔

ان کا شمار مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • عرفان صدیقی کا انتقال، مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا پیغام بھی آگیا
  • لیگی رہنما، ممتاز صحافی اور دانشور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اظہارِ افسوس اور تعزیت
  • سینیٹر  عرفان صد یقی  انتقال کر گئے ‘ صدر ‘ وزیراعظم  ‘ وزیر اعلیٰ  دیگر کا اظہارا فسوس 
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
  • مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے