عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں، اہل خانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اہل خانہ نے سینیٹر عرفان صدیقی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی اطلاعات کو انتہائی قابل مذمت قرار دیا۔
اہل خانہ نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی
پڑھیں:
عرفان صدیقی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں؛ اہلخانہ
اویس کیانی: سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی کے اہل خانہ کی وضاحت، کہا سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج ہیں.
عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ عرفان صدیقی انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں،انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔
قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا، سینیٹر عرفان صدیقی آج ستائیس ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا
یاد رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے بنیادی مسودے کی منظوری دے دی ہے، مجوزہ ترامیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اجلاس صبح 11 بجے ہو گا۔