عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،اہل خانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور ایوان بالا میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے اہل خانہ نے وضاحت جاری کی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث اسلام آباد کے ایک مقامی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹرز کی ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ اہل خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی اہل خانہ
پڑھیں:
سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئی سی یو میں زیر علاج
—فائل فوٹومسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی شدید علالت کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیر علاج ہیں۔
اس حوالے سے سینیٹر عرفان صدیقی کے اہلخانہ نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
اسلام آباد ستائیسویں آئینی ترمیم سینٹ سے آج ہی...
ذرائع کا بتانا ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ووٹ بھی کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی تمام 49 شقوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف تحریک چلانے اور پارلیمنٹ کو نہ چلنے دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔