اسلام آباد ( نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی علالت کے باعث آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس آئینی ترمیم کیلئے مطلوبہ دو تہائی اکثریت پوری ہے، 27ویں آئینی ترمیم منظوری کیلئے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جا رہی ہے، ہمارے پاس 64 اراکین کی تعداد موجود ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی

اسلام آباد:

سینیٹرعرفان صدیقی کی صحت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی وضاحت سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ  کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کو وینٹی لیٹر پر منتقل نہیں کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، 'ہوسکتا سینیٹ میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے'

اہل خانہ کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔ وہ سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ دن سے اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت سے متعلق اہل خانہ کی وضاحت آ گئی
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئی سی یو میں زیر علاج
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آئینی ترمیم کیلئے ووٹ نہیں دیں گے
  • پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی وینٹی لیٹر پر منتقل
  • سینیٹر عرفان صدیقی شدید علیل، آج 27 ویں آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت بگڑ گئی، 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
  • مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز، 'ہوسکتا سینیٹ میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے'