Daily Pakistan:
2026-07-24@04:51:42 GMT

نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں،اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ایک سوال ’’ترمیم کے حوالے سے کوئی ڈیڈلاک موجود ہے‘‘؟کے جواب میں وفاقی وزیر قانون نے کہاکہ سب اچھا ہے ، کوئی بری خبر نہیں،ووٹنگ کے عمل کیلئے پارٹیوں نے مشاورت کرنی ہوتی ہے،مشاورت پہلی بار نہیں ، ہمیشہ ہوتی ہے،ان کاکہناتھا کہ مطلوبہ تعداد پوری ہوگی تو ہی ووٹنگ ہوگی،پارلیمنٹ میں رونقیں لگی ہیں، کوئی ڈیڈلاک نہیں،نائب وزیراعظم قائدایوان ہیں، اس لئے ان کے پاس آئے ہیں،پارٹیوں کو نمبرپورے کرنے کیلئے حکمت عملی طے کرنی ہوتی ہے۔

لاہور،  لڑکی کیساتھ دکان کے اندر زیادتی کا کیس ، ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی 

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پچھلی بار تو رات8بجے ووٹنگ شروع ہوئی تھی،جوڈیشل کمیشن آف پاکستان 18ویں ترمیم سے چل رہا ہے،ایک سوال ’’حکومت کے پاس نمبر کتنے ہیں‘‘کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبرز پورے ہیں تو ترمیم کررہے ہیں۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن