ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے،جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس ہفتے ہم پر مقدمہ نہ ہو ہمیں اپنی وفاداری پر شک پڑتا ہے،ان کاکہناتھا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم ان چیزوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں،پی ٹی آئی آج بھی وہاں کھڑی ہے جہاں 8فروری کو کھڑی تھی،ہم پہلے بھی اس ترمیم کو نہیں مانتے تھے اور آج بھی نہیں مانتے۔
سینیٹ میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل،حکمران اتحاد2ووٹ سے محروم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نہیں مانتے ا ج بھی
پڑھیں:
پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کیساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا
---فائل فوٹوپاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔
فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پنیر متوازن غذا کا ایک صحت مند حصہ ہو سکتا ہے، تاہم انھوں نے خبر دار کیا ہے کہ بعض اقسام کی پنیر ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں۔
کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کا رُخ کرنے والے 50 فیصد مرِیضوں میں ذیابیطس کا مرض سامنے آ رہا ہے۔ اس وقت اگر ہم اپنے اسپتالوں میں دیکھیں چاہے وہ پرائیویٹ ہیں یا گورنمنٹ 50 فیصد افراد شوگر یا اس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال آتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں غیر میعاری غذاؤں سے نوجوانوں اور بچوں میں بھی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔