— فائل فوٹو

کراچی میں 5 روزہ 20واں کراچی عالمی کتب میلہ سجنے کو تیار ہے۔

چیرمین پاکستان بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ 18 دسمبر سے 22 دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں لگایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میلے میں 3 سو 25 سے زائد کتابوں کے اسٹالز لگائے جائیں گے جہاں قومی اور بین الاقوامی پبلیشرز کی کتابیں رکھی جائیں گی جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کی اس میلے میں شرکت کی توقع ہے۔ 

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اور میلے کے کنوینئر وقار متین، وائس چیئرمین ندیم مظہر، چیئرمین اردو بازار ٹریڈ ایسوسی ایشن ساجد یوسف، امینہ سید اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

کامران نورانی نے کہا کہ پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے، کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے۔ یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔ 

کنوینر کتب میلہ وقار متین خان نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کا 85 فیصد حصہ بھر چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے میلے میں شرکت کریں گے۔ 

ندیم مظہر نے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔ تیاریوں کا عمل نہایت منظم انداز میں جاری ہے اور دسمبر میں ایک بہترین اور دیدہ زیب کتب میلہ پیش کیا جائے گا۔ 

ساجد یوسف نے کہا کہ پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ہمیشہ یکجہتی برقرار رہے گی، اردو بازار کے کتاب فروشوں کی جانب سے میلے میں بھر پور شرکت کی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن نے کہا کہ میلے میں کتب میلہ

پڑھیں:

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ ڈیٹا سینٹر کلاؤڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا ہوسٹنگ اور ڈیجیٹل خدمات کیلئے مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

اسکائی47 ڈیٹا سینٹر ٹیکنالوجی کے میدان میں خود انحصاری کی جانب اہم پیشرفت ہے، ڈیٹا سینٹر مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ کے تقاضے پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن ہے، وزیراعظم

ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن اور قابل تحسین ہے، عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے، منصوبہ انتہائی مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین، اعلیٰ مہارت سے مکمل کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت، شراکت دار زیڈ ٹی ای کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا، مشکلات اور چیلنجز کا امید، حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکہ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت ایسے عظیم منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے، متحد ہو کر کام کریں تو کوئی ہدف ناقابل حصول نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسکائی47 جیسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں، قوم کو اسکائی 47 جیسا تحفہ دینے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں، منصوبہ ملک کو ناقابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گا۔

ڈیٹا سینٹر پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے ڈیٹا سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسکائی 47 ڈیٹا سینٹر کا افتتاح پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے نئے دور کا آغاز ہے، آج ایک نئے معاشی دور کے دروازے کھل رہے ہیں، ہم اپنے وسائل اور افرادی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیٹا کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے، مصنوعی ذہانت کو حقیقی معاشی قدر میں ڈھالنے کی صلاحیت ہے، ڈیٹا سے حاصل ہونے والی بصیرت مستقبل کی حقیقی معاشی طاقت ہے، مصنوعی ذہانت کی عالمی دوڑ محفوظ، کم لاگت اور مؤثر استعمال پر منحصر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • سائوتھ ایئر کا نجی ایئر فیلڈز پر کمرشل پروازوں کا اجازت نامہ منسوخ
  • وزیر تجارت سے کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، تجارتی رکاوٹوں اور عالمی سپلائی چین میں خلل سے صنعت کو درپیش مشکلات بارے آگاہ کیا
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان