کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر عزیز بھٹی پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس آئی نبیل چنڑ کے نام سے ہوئی ہے جو اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات ہے۔
زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے ایس آئی
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔