Jasarat News:
2025-11-10@02:09:04 GMT

قلات: فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قلات (آن لائن)بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعد اللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔ لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی جبکہ تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزمان حاجی اور محمد موسیٰ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ تیسرے ملزم ممتاز علی کو تھانے منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹے گئے موبائل فونز، نقدی رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

 ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کی نیت سے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، میمن گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دو زخمی سمیت تین اسٹریٹ کرمنلز گرفتار
  • جعلسازی سے پاکستانی شہریت لینے کی کوشش، 4 افراد گرفتار
  • شاہ لطیف ٹائون میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے
  • بلوچستان: فائرنگ کے واقعات میں 2 قبائلی رہنماؤں سمیت 9 افراد ہلاک، 2 ڈرائیور اغوا
  • کوئٹہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2بھائیوں سمیت 4 جاں بحق
  • کوئٹہ: خالق آباد منگچر میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق
  • کوئٹہ؛ دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
  • کوئٹہ اور خیبر میں فائرنگ اور دستی بم پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق