کوئٹہ: خالق آباد منگچر میں فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
کوئٹہ:
خالق آباد منگچر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت دو بھائیوں شاکر سعداللہ، شاکر خیر اللہ، محمد کریم اور محمد ظاہر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
تحریک انصاف رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا معاملہ، اسلام آباد پولیس کے پی ہاؤس پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پولیس کی ایک ٹیم خیبر پختونخوا ہاؤس پہنچی اور وارنٹ کی تعمیل کرائی۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے کے پی ہاؤس کی سیکیورٹی سے رابطہ کیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سہیل آفریدی اور جنید اکبر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ تاہم دونوں رہنما وہاں موجود نہیں تھے، جس کے بعد پولیس وارنٹ کی تعمیل کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں 26 نومبر کے واقعے سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں مختلف الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس پر عملدرآمد کے لیے اسلام آباد پولیس متحرک ہوئی۔
ذرائع کے مطابق کے پی ہاؤس انتظامیہ نے پولیس ٹیم کو مکمل تعاون فراہم کیا اور وارنٹ کی وصولی کی تصدیق کی۔ بعد ازاں پولیس نے اپنی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا۔