خیبر، مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ حدود باڑہ کی حدود میں مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او ہردم گل نے کہا کہ تھانہ حدود باڑہ علاقہ نالہ میں مقامی حجرہ میں دستی بم پھٹ گیا، دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، واقعہ کی نوعیت کا جائزہ لیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں دستی بم پھٹ گیا افراد جاں بحق
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔