محرابپور،کارروائی میں پولیس اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز) ٹھری میرواہ پولیس تھانہ کی حدود میں کار میں منشیات لیکر جانے والے منشیات فروش کو پکڑنے کی کوشش میں پولیس کانسٹیبل فقیر محمد شر کار کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کر دیا، کورائی پولیس تھانہ کی حدود میں فیاض کلہوڑو سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے رہزن عوام اور پولیس کے تعاقب پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں نوسرباز مویشی تاجر سید مومن شاہ کو نشہ آور سموسے کھلا کر 35 ہزار کی نقدی اور موبائل فون لے اڑا، پولیس کے مطابق وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں کارروائی , 14 پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے رابطوں پر معطل
منشیات فروشوں سے روابط کے الزام میں خیبر پولیس کے 14 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے لیے فورس میں کوئی جگہ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے 4 ایس ایچ اوز کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی پی او خیبر سے سات روز کے اندر وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اجلاس کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں منشیات فروشوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ممکنہ روابط کا نوٹس لیا گیا تھا۔ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ صوبائی پولیس کو قبائلی اضلاع میں منشیات کی کاشت کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔