سانحہ مریدکے کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بایا جائے، تنظیمات اہلسنت
اشاعت کی تاریخ: 31st, October 2025 GMT
اہلسنت قائدین نے کہا کہ اگر وزیرِاعلیٰ اپنا موقف درست ثابت کرنا چاہتی ہیں تو وہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن قائم کریں تاکہ حقائق شفاف انداز میں قوم کے سامنے لائے جائیں، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں کو بیٹھا کر شہداء اہلِسنت کا مذاق اُڑانا اور تالیاں بجانا شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مریدکے میں ریاستی رویّے سے کروڑوں اہلِسنت کے دل چھلنی اور وہ غم و غصّے میں مبتلا ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے قائدین سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر و سنی سپریم کونسل کے چیئرمین پیر محمد امین الحسنات شاہ، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ و سابق ایم این اے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیرالوری، مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ پیر میاں عبدالخالق القادری، تنظیمات اہلسنت پاکستان کے کوآرڈینیٹر پیر زادہ محمد امین قادری، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، سنی اتحاد کونسل کے وائس چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا، سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری، سابق ایم این اے صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے، جمعیت علمائے پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین قاری زوار بہادر، پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل، جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی، وفاق المساجد الرضویہ کے مرکزی صدر مفتی محمد مقیم خان، محمد اکرم رضوی اور دیگر نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے کی گئی پریس کانفرنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پریس کانفرنس حقائق کو مسخ کرنے، عوام کو گمراہ کرنے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی ایک ناکام کوشش تھی۔
  
 انہوں نے کہا کہ اگر وزیرِاعلیٰ اپنا موقف درست ثابت کرنا چاہتی ہیں تو وہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن قائم کریں تاکہ حقائق شفاف انداز میں قوم کے سامنے لائے جائیں، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں کو بیٹھا کر شہداء اہلِسنت کا مذاق اُڑانا اور تالیاں بجانا شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ مریدکے میں ریاستی رویّے سے کروڑوں اہلِسنت کے دل چھلنی اور وہ غم و غصّے میں مبتلا ہیں۔ تحریکِ لبیک پاکستان سے سیاسی اختلاف ہر شہری کا حق ہے، مگر نہتے مظاہرین پر فائرنگ اور جابرانہ رویّے کسی طور پر درست نہیں۔ اہلِسنت کے مدارس، مساجد اور خانقاہوں کی بندش، بلاجواز چھاپے، علما و مشائخ کی گرفتاریوں اور سانحہ مریدکے میں ہونیوالے مظالم پر کروڑوں اہلسنت کے غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت یکطرفہ اور جھوٹے بیانیے کے ذریعے مذہبی طبقات کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
  
 رہنماوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس میں شریک نمائندے اہلِ سنت کی نمائندگی کے مجاز نہیں اور حقیقی قیادت کو دانستہ طور پر مشاورت سے دور رکھا جا رہا ہے۔ تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے رہنماؤں نے کہا سرکاری سطح پر جاری یک طرفہ بیانیے واپس لئے جائیں اور عوام سے معافی مانگی جائے۔ سانحہ مریدکے کی شفاف تحقیقات کیلئے فوراً جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، مساجد، مدارس اور خانقاہوں کیخلاف کارروائیاں فی الفور بند کی جائیں اور گرفتار علمائے و مشائخ کو رہا کیا جائے۔ پُرامن اہلسنت کو دہشتگردی سے نتھی کرنا افسوسناک ہے، ہم پُرامن لوگ ہیں اور قانون و آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے پُرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا مذاکرات کے نام پر دھوکہ دہی بند کی جائے مذاکرات کو شفاف اور قابلِ اعتماد بنایا جائے، بار بار مذاکرات کے باوجود حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں ہوئے امید کرتے ہیں پریس کانفرنس میں کیے گئے وعدے حکومت پورے کرے گی، گرفتار علماء ومشائخ کو رہا اور مساجد، مدارس، خانقاہوں کو ڈی سیل کر دیا جائے گا۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ سنت پاکستان کے جوڈیشل کمیشن سانحہ مریدکے پریس کانفرنس اہل سنت سنت کے
پڑھیں:
ای چالان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد، کراچی کے شہریوں پر ظلم بند کیا جائے، محمد فاروق
جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ای ٹریفک چالان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب ان پر بھاری چالان مسلط کر کے مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے
محمد فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر ہزاروں روپے کے چالان لگانا ظلم ہے۔ پنجاب میں یہی خلاف ورزی 200 روپے میں ختم ہوتی ہے، لیکن سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ لگایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری دوہری سزا بھگت رہے ہیں، ایک طرف خستہ حال سڑکیں اور دوسری جانب ای چالان کے نام پر لوٹ مار۔ ٹریفک پولیس شہریوں کو تنگ کرنے کے بجائے نظام درست کرے۔ ای چالان تنبیہ کے لیے ہونا چاہیے، اذیت کے لیے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ای چالان نظام کے نفاذ کے بعد ٹریفک قوانین کی مؤثر نگرانی، ہزاروں چالان جاری
محمد فاروق نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر بھاری چالانوں کا نوٹیفکیشن واپس لے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرے اور شہر کے نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرے۔
رکنِ اسمبلی کا کہنا تھا کہ کیمروں سے مجرم پکڑے جائیں، شہری نہیں۔ کراچی کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
 جاپان : طلبہ میں خودکشیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
جاپان : طلبہ میں خودکشیاں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں