گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
اعلامیہ کے مطابق یہ رقم گلیشیرز فارمز منصوبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت گلیشیرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ماحولیاتی فنڈ گرین کلائمیٹ فنڈ نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ رقم گلیشیرز فارمز منصوبے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے منصوبہ مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت گلیشیرز سے نکلنے والے آبی نظاموں کو ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس امداد سے سوات میں کسانوں کو زراعت اور آبپاشی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی جائے گی
پڑھیں:
خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دیدی
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اُس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے، آج گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
واضح رہے کہ اب اراکین صوبائی اسمبلی اردو، انگریزی، پشتو، سرائیکی، ہندکو کے ساتھ ساتھ گوجری زبان میں بھی اظہار خیال کرسکیں گے۔