حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ مراد علی شاہ نے یونیسف کے 79ویں یوم تاسیس پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ یونیسف دنیا بھر میں بچوں کے حقوق، صحت، تعلیم اور تحفظ کے لیے کوشاں ہے، یونیسف ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہر بچہ دنیا کا قیمتی ترین سرمایہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان 1947ء میں قیام کے فوری بعد یونیسف کا رکن بنا، حکومت سندھ کئی شعبوں میں یونیسف کے ساتھ مضبوط شراکت داری کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بچوں کی صحت، تعلیم اور غذائی قلت کے خاتمے کے لیے یونیسف بڑا پارٹنر ہے، یونیسف کے ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیسف کے تعاون سے لڑکیوں کے لیے روزگار اور ہنر کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، خیرپور اور گھوٹکی میں نوجوان لڑکیوں کو فنی تربیت سے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
انسانی حقوق کو یقینی بنانا ریاست کی ذمے داری ہے،وزیراعلیٰ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن ہمیں مساوات اور عدل کی اہمیت یاد دلاتا ہے، فلاحِ عامہ، شفافیت اور مساوات پیپلز پارٹی حکومت کا عزم ہے، انسانی حقوق روزمرہ زندگی کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، کمزور طبقات کے تحفظ اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔سندھ حکومت بچوں، خواتین، اقلیتوں اور خصوصی افراد کے حقوق کے فروغ پر توجہ دیتی ہے،حقوقِ انسانی کو عمل میں لانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، سندھ حکومت سماجی انصاف اور شفافیت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے،تعلیم، صحت اور سوشل پروٹیکشن انسانی حقوق کے ایجنڈے کی بنیادی ترجیحات ہیں۔ سندھ میں سرکاری اسپتالوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے متعدد اصلاحات نافذ کی ہیں،سرکاری اسکولوں کے انفرااسٹرکچر ، اساتذہ ٹریننگ اور حاضری نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں STEAM اور جدید تعلیمی ماڈلز کو فروغ دے رہی ہے۔ سماجی تحفظ پروگراموں کے ذریعے کم آمدنی والے خاندانوں کی معاونت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت شہری انفرا اسٹرکچر میں بہتری لانے کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے، شہریوں کے لئے سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور پانی کی فراہمی کے بہتری کے منصوبے جاری رکھے ہیں،قانون کی حکمرانی اور ای گورننس کے تحت شکایات کے ازالے کے نظام میں بہتری لائی گئی ہے جبکہ ماحولیات اور شہری صفائی سے متعلق منصوبوں میں بتدریج پیش رفت کی گئی ہے،