اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی استحکام، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
اسلام آباد (آئی این پی، خبرنگار) پاکستان اور ایران نے قریبی مشاورت سے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، دونوں رہنمائوں نے پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر ہونے والی حالیہ اعلی سطحی ملاقاتوں اور رابطوں کو سراہا، گفتگو میں خطے کے امن، اقتصادی تعاون، سرحدی امور اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ایران قریبی مشاورت کے ذریعے علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے اس ہفتے ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل فورم آف پیش اینڈ ٹرسٹ میں ایک دوسرے سے ملاقات کی امید بھی ظاہر کی۔وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد سے خبر نگار خصوصی کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ (یو ڈی ایچ آر) کی منظوری کی 77ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ وہ انسانی وقار، بنیادی آزادیوں اور تمام انسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
پاکستان ازبکستان سے دفاعی سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون چاہتا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ، خبرنگار خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف سے ازبکستان کے سفیر نے ملاقات کی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ازبکستان سے تاریخی، ثقافتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اعلامیہ کے مطابق پاکستان ازبکستان سے دفاعی تعاون سمیت باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون چاہتا ہے ازبک سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے خطے میں امن اور اقتصادی روابط کے فروغ کیلئے تاجکستان کی کوششوں کو سراہا تاجک سفیر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی تاجک سفیر نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔