امریکا نے مزید 55 ایرانی ملک بدر کر دیے، تہران کا سخت ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تصدیق ایران نے بھی کر دی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے گرفتار کیے گئے یہ تمام شہری آئندہ چند روز میں ایران واپس پہنچ جائیں گے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت ایرانی شہریوں کی یہ دوسری بڑی بے دخلی ہے۔
اس سے قبل ستمبر میں امریکا نے تقریباً 400 ایرانی شہریوں کی نشاندہی کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا، جبکہ 120 ایرانی پہلے ہی دوحہ کے ذریعے تہران پہنچ چکے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی رویّے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے ایرانی فٹبال ٹیم کے وفد کو ویزے بھی جاری نہیں کیے، جو غیر منصفانہ اقدام ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امریکا نے
پڑھیں:
حربی اعتبار سے آج بھی دشمن پر قابو پانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پاسدران انقلاب
ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گذشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہو جائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی ریاست سے مستقبل کی ممکنہ معرکہ آرائی کے لیے ایرانی افواج اسٹیلتھ میزائل کی تیاری شروع کریں گی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق، پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاک پور نے کہا ہے کہ گذشتہ ایران اسرائیل معرکہ آرائی میں شاید امریکیوں اور اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ ہمارے کمانڈرز کو شہید کریں گے تو ہمارا کمانڈ اسٹرکچر تباہ ہو جائے گا لیکن وہ غلط فہمی میں تھے۔
کمانڈر پاک پور نے گذشتہ جنگ میں ایرانی حکمت عملی کے حوالے سے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے داغے گئے میزائلوں نے اس 12 روزہ جنگ میں سب سے زیادہ اہم کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس جنگ میں سامنے آنے والی اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں، ہم تکنیکی اور حربی اعتبار سے آج کسی بھی دشمن پر قابو پانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔