ٹنڈوالہ یار: صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شرجیل میمن کا ٹنڈوالہیار سےحیدرآباد تک پیپلز بس سروس شروع کرنے کا اعلان
فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں ترقیاتی کام کیے، دل کا علاج سب سے مہنگا ہے جو پورے سندھ میں مفت کیا جارہا ہے، این آئی سی وی ڈی کو جلد اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ٹنڈو الہیار میں کھلی کچہری سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں ٹنڈو الہیار سے حیدر آباد تک پیپلز بس سروس شروع کریں گے، اعلیٰ قیادت کا حکم ہے عوام کے مسائل ان کے در پر حل کریں۔
کراچی سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے...
انہوں نے عوام سے کہا کہ پیپلز بس سروس کی اس طرح حفاظت کریں جیسے اپنی چیزوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ ٹول ٹیکس کی شکایت پر جلد عوام کو ریلیف دیا جائے گا، حیدرآباد سے میرپورخاص تک تعمیر کی گئی شاہراہ مثالی ہے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عوام کو سندھ کی قدیمی ثقافت ڈے کی مبارکباد دی۔