کراچی: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
فائل فوٹو
کراچی میں 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی کی، ملزم نے مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری تھیں۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔
امجد شیخ نے بتایا کہ تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کرتا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جج کے بیٹے کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کی موت، فریقین میں صلح، ملزم ابوذر کی ضمانت منظور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج کے بیٹے ابوذر کی گاڑی کی ٹکر سے دو لڑکیوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ فریقین کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور متاثرہ خاندانوں نے عدالت میں ملزم کو معاف کرنے کا بیان ریکارڈ کروایا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں متاثرہ فیملیز کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ ایک لڑکی کے بھائی نے عدالت میں بیان دیا جبکہ اس کی والدہ کا بیان آن لائن ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری لڑکی کے والد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور صلح سے متعلق اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کیا۔
متاثرہ خاندانوں کے بیانات کے بعد عدالت نے ملزم ابوذر کی ضمانت منظور کر دی اور اسے رہائی کی اجازت دے دی۔ مقدمے میں صلح کے بعد قانونی کارروائی اگلے مراحل کی جانب بڑھ رہی ہے۔