درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بغیر کسی نوٹس اور موقف سنے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ایک پرانی ویڈیو پنجاب قرآن بورڈ کو بھجوائی تاکہ اس پر فتویٰ لیا جا سکے۔ پنجاب قرآن بورڈ نے مبینہ طور پر اس پرانی ویڈیو کی بنیاد پر درخواست گزار کو “گنہگار” قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے انجینئر مرزا محمد علی کی ایف آئی اے کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ سے جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار انجینئر مرزا محمد علی کی جانب سے ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے درخواست دائر کی گئی، جس میں ایف آئی اے اور پنجاب قرآن بورڈ دونوں کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے بغیر کسی نوٹس اور موقف سنے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا سے ایک پرانی ویڈیو پنجاب قرآن بورڈ کو بھجوائی تاکہ اس پر فتویٰ لیا جا سکے۔ پنجاب قرآن بورڈ نے مبینہ طور پر اس پرانی ویڈیو کی بنیاد پر درخواست گزار کو “گنہگار” قرار دے دیا۔ پنجاب قرآن بورڈ کو اس نوعیت کے فتوے جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں۔ قرآن بورڈ کا دائرہ اختیار صرف قرآنِ پاک کی طباعت، اشاعت اور متن کی درستگی تک محدود ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب قرآن بورڈ کی جانب سے جاری فتویٰ کو کالعدم قرار دے اور ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ درخواستگزار کیخلاف جاری تحقیقات فوری طور پر ختم کی جائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایف آئی اے نے درخواست گزار پرانی ویڈیو کی جانب سے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • طالبان رجیم کیخلاف مزاحمتی تحریکوں میں شدت
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا