نورانی بستی ،گھر کی چھت گرنے سے دوشیزہ جاں بحق،2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-1-8
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآبا دکے گنجان آباد علاقے نورانی بستی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقعِ واردات پر پہنچ گئیں۔ 20 سالہ نوجوان لڑکی اقرا ء چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہوئی، جبکہ 15 سالہ حسنین اور 16 سالہ مسکان زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق لڑکی اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔ورثا کا کہنا ہے کہ ہم کرائے کے گھر میں رہتے ہیں، کئی بار گھر کے مالک کو مرمت کا کام کروانے کے لیے کہا، مگر مالک مکان نے ہماری بات پر توجہ نہ دی اور آج یہ حادثہ ہمارے گھر میں پیش آیا۔ جاں بحق لڑکی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان کے سورینج میں کوئلہ کان میں تودہ گرنے سے 2مزدور جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ سورینج کی کان انتظامیہ کے مطابق کانکنوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
مقامی سورینج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔