Jasarat News:
2025-12-02@00:26:33 GMT

عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، حافظ طاہر مجید

اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے لاہور مینار پاکستان اجتماع عام کی بے مثال کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماع عام میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جس لائحہ عمل کا اعلان کیا اسی ایجنڈا پر ہی ملک گیر تحریک چلے گی،عوام کا مزید استحصال برداشت نہیں کریں گے، عوام کو حق دینا پڑے گا۔اجتماع عام میں ہزرواں کی تعداد میں حیدرآباد کی عوام بالخصوص خواتین کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔ہر سطح کی قیادت، کارکنان اور تمام حیدرآباد کے عوام سمیت شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت اللہ کی طرف بلانا ہے ،اس کی حاکمیت اعلی قائم کرنا،عدل و انصاف پہ مبنی مساوات و ہمدردی کے نظام کو ملک میں نافذ کرنا ہے۔ اس کی عملی تصویر لاہور اجتماع عام کے مناظر میں دیکھی۔جماعت اسلامی کی قیادت اور تمام کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔بدل دو نظام کا عزم لے کر اتنا بڑا اور مشکل ترین کام سرانجام دینے پہ قوم جماعت اسلامی کی شکرگزار ہے۔شرکاء اجتماع عام سب سے زیادہ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ سفر اور اجتماع گاہ کی تمام مشقت اور تکالیف کو برداشت کیا تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک ایسے نظام کے سائے میں زندگی گزاریں جس میں محبت، امن،سکون، عافیت، عدل،انصاف سچائی، امانت و دیانت کی حکمرانی ہو۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی باد کے

پڑھیں:

بااختیاربلدیاتی نظام کیلیے تحریک 7دسمبر سے شروع ہوگی‘ طارق سلیم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251201-08-14
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے راستے میں حائل حکمرانوں ہوں یا بیوروکریسی ان کے خلاف تحریک چلائی جائے گی،اس سلسلے میں پنجاب بھر میں دستخطی مہم، سیمینار، احتجاجی مظاہروں سمیت عوامی رابطہ مہم چلائی جا ئے گی، انھوں نے کہا 7 دسمبر کو پورے پنجاب میں بلد یاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے جا ئیں گے، صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہو نے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اُمراء اضلاع کہ جا ئزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا حکومت اور اپوزیشن میں بیٹھے مافیازنے عوام کے چاروں طرف اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں،عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں، گیس اور بجلی کے بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے،پاکستان پر ان چوروں اور عوام دشمن مافیاز کو مسلط کر نے میں خلائی مخلوق سمیت عوام بھی شامل ہیں جو ایسے بدیانتوں اور چوروں کو اپنے کندھوں پر بٹھاتے اور ان کے نعرے لگاتے ہیں، انھوں نے کہا جماعت اسلامی ملک میں قرآن و سنت کے نظام کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔اللہ کا عطا کردہ نظام ہی عوام کو پریشانیوں اور مسائل سے نکال سکتا ہے۔ قوم اللہ کے نافرمانوں اور کرپشن میں ہاتھ رنگنے والوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ ملک کو ان چوروں اور لٹیروں سے نجات دلائی جاسکے اور پاکستان کو اس کے نظریے کے مطابق حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و فلاحی ریاست بنایا جاسکے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی کے رہنمائوں کی عبدالعزیز ناغڑ کے انتقال پر تعزیت
  • مینار پاکستان: ’’بدل دو نظام‘‘
  • پیپلز پارٹی قبضہ مافیا ‘ سندھ حکومت کرپشن ‘ نا اہلی و لوٹ مار کا بدترین شاہکار بن چکی ‘حافظ نعیم الرحمن
  • قابض میئر اپنی نااہلی کا الزام جماعت اسلامی پر لگا رہے ہیں‘ کاشف شیخ
  • سندھ حکومت 3360 ارب روپے کھا گئی، کراچی کا نظام بھیڑیوں کے ہاتھوں میں ہے، حافظ نعیم
  • میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حیدرآباد: سرپرست الخدمت فائونڈیشن وامیرجماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید ودیگر سینٹرل جیل میں قیدیوں میں گرم کمبل تقسیم کررہے ہیں
  • بااختیاربلدیاتی نظام کیلیے تحریک 7دسمبر سے شروع ہوگی‘ طارق سلیم
  • حافظ نعیم الرحمن کا ایجنڈا