مینار پاکستان: ’’بدل دو نظام‘‘
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-03-7
مینار پاکستان اس جگہ تعمیر کیا گیا ہے جہاں 23 مارچ 1940ء کو قائد اعظم محمد علی جناح کی زیر صدارت آ ل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں ’’قرار داد لاہور‘‘ منظور کی گئی۔ 329 ایکٹر پر مشتمل اس قطعہ اراضی کو ’’منٹوپارک‘‘ کہا جاتا تھا جسے بعد ازاں گریٹر اقبال پارک کا نام دیا گیا۔ گریٹر اقبال پارک نے جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر لی ہے۔ سیاسی جماعتوں، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، جمعیت علما اسلام سمیت ہر بڑی قابل ذکر جماعت نے مینار پاکستان کے سائے میں اجتماع کے انعقاد کو ’’سیاسی قوت‘‘ کے مظاہرے کے لیے استعمال کیا۔ جماعت اسلامی کے قیام کے بعد21 نومبر سے 23 نومبر 2025ء تک ہونے والا 16 واں اجتماع ہے جس میں ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین لاکھ سے زائد نے شرکت کی۔ قبل ازیں 11 سال قبل 2014ء میں مینار پاکستان کے سائے تلے اجتماع عام منعقد ہوا تھا جس میں مجھے بھی شرکت کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کا پہلا اجتماع عام 6 سے 8 مئی 1949ء کو لاہور ہی میں منعقد ہوا تھا۔ اب تک لاہور میں جماعت اسلامی کا یہ چھٹا اجتماع عام ہے۔ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مینار پاکستان کے سائے تلے منعقد ہونے والے اجتماعات کو سب سے بڑے اجتماعات ہونے کے دعوے کرتی رہی ہیں، یہ اجتماعات چند گھنٹوں پر مشتمل ہوتے تھے لیکن جماعت اسلامی کا حالیہ اجتماع عام ان اجتماعات سے نہ صرف بڑا اور تین دن پر محیط تھا۔ اگرچہ اس سیاسی میلے کے ’’دولہا‘‘ حافظ نعیم الرحمن ہیں جن کی امیج بلڈنگ میں اجتماع عام نے بڑا کردار ادا کیا ہے تاہم اجتماع عام کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد شرکاء کے قیام و طعام کا خوش اسلوبی سے انتظام کرنے کا کریڈٹ لیاقت بلوچ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ میری لیاقت بلوچ سے زمانہ طالب علمی سے دوستی ہے میں نے ان کو اسلامی جمعیت طلبہ میں بہت قریب سے دیکھا ہے وہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں تنظیمی امور کے ماہر ہیں یہی وجہ ہے کہ انہیں اجتماع عام کا ناظم مقرر کیا گیا، انہوں نے یہ فریضہ دو اڑھائی ماہ کی شبانہ روز محنت سے ادا کیا۔ جب شرکاء کی تعداد بڑھ گئی تو منتظمین نے ان کے قیام کے لیے بادشاہی مسجد کے وسیع و عریض صحن کو بھی استعمال کیا جو جماعت اسلامی کے حکومت پنجاب سے خوشگوار تعلقات اور سیاست کاری کی عکاسی کرتا ہے۔ اجتماع عام میں ہزاروں خواتین کی موجودگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ جماعت اسلامی کا خواتین میں وسیع حلقہ ہے میں نے کسی جماعت کے اجتماع میں باپردہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد نہیں دیکھی۔ جماعت اسلامی کی سیاسی قوت کے کسی مظاہرے میں خواتین کی اس قدر تعداد کی شرکت میرے لیے باعث حیرت تھی۔ اجتماع کی سب سے اہم بات برطانوی نو مسلم خاتون جو سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی خواہر نسبتی ہیں کی شرکت ہے، ان کا خطاب اجتماع عام کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ گریٹر اقبال پارک میں نئی تاریخ لکھی جا رہی تھی دنیا کے 45 ممالک سے تقریباً 120 سرکردہ رہنمائوں نے اجتماع عام میں شرکت کی جبکہ 35 ممالک سے 230 پاکستانیوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی اگر اسے بین الاقوامی نوعیت کا اجتماع کہا جائے تو مبالغہ آرائی نہیں ہوگی۔ دنیا بھر کی اسلامی تحاریک کی نمائندگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جماعت اسلامی کو پوری دنیا میں مسلمانانِ پاکستان کی نمائندہ جماعت تصور کیا جاتا ہے۔ منٹو پارک میں 23 مارچ 1940ء کو کم و بیش ایک لاکھ افراد کے اجتماع میں منظور کی گئی قرار داد لاہور میں قیام پاکستان کے خدو خال بیان کیے گئے تھے جماعت اسلامی نے دوسری بار مینار پاکستان کے سائے تلے بڑا اجتماع کر کے ان مقاصد کے حصول کے لیے عزم کا اعادہ کیا جن کے حصول کا 85 سال قبل مسلمانان ہند سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اب کی بار جماعت اسلامی نے ’’نظام کی تبدیلی‘‘ کا نعرہ لگایا ہے اس نعرے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اجتماع کے شرکاء کی بڑھتی تعداد نے ایک مرحلے پر تو پریشان کر دیا تھا۔ سیدابولاعلیٰ مودودیؒ نے 1940 میں گنتی کے چند ساتھیوں کے ہمراہ جس جماعت کی بنیاد رکھی تھی وہ آج ایک تناور درخت بن گئی ہے۔ یہ جماعت اسلامی کا ہی حسن ہے اس میں موجودہ اور سابق امیر ہاتھوں میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک اسٹیج پر کھڑے ہوں اگر اجتماع عام کو حافظ نعیم الرحمن کی تقریب رونمائی کہا جائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔
جس میں سید مودودیؒ، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد، سید منور حسن، اور سراج الحق کی مسند پر حافظ نعیم کو بٹھا کر قوم کو موجودہ نظام کوتبدیل کرنے کا نعرہ دیا گیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کی عینک کی بولی لگی تو ایک صاحب حیثیت شخص نے ایک کروڑ 10 لاکھ میں خرید لی اسی طرح اجتماع کے آخر میں عطیات اکھٹے کرنے کا اعلان ہوا تو چند منٹوں میں 10 کروڑ روپے اکھٹے ہو گئے۔ ’’بدل دو نظام‘‘ محض ایک سیاسی نعرہ نہیں یہ قوم کے دل کی آواز ہے جسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا جماعت اسلامی نے پرو گرام بنایا ہے۔ یہ اجتماع عام اس پروگرام کی تکمیل کا آغاز ہے۔ اجتماع عام میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے جماعت اسلامی نے نوجوان نسل کو اپنی طرف راغب کرنے کا پرو گرام بنایا ہے اور جماعت اسلامی اپنے اوپر ملائوں کی جماعت کی چھاپ ختم کرنا چاہتی ہے۔ یہ اجتماع ایک تحریک کی شکل اختیار کرے گا جس کی کوکھ سے ایک بار پھر پورے ملک میں نظام کی تبدیلی کی امید جنم لے گی۔ جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام میں بین الاقوامی اسلامی تحاریک کا لاہور میں ہیڈ کوارٹر بنانے کا فیصلہ سب سے بڑی کامیابی ہے۔ یہ تنظیم پوری دنیا میں اسلامی تحاریک کو منظم کرے گی اور مختلف ممالک میں اسلامی تحاریک کو درپیش رکاوٹیں دور کرے گی۔ اجتماع میں مختلف سیشن ہوئے جن میں حافظ نعیم الرحمن کا خطاب جماعت اسلامی کے کارکنوں کے لیے انسپائرنگ تھا ان کا انداز تخاطب جارحانہ ہے، جماعت اسلامی کے کارکنوں کو حافظ نعیم الرحمن کی شکل میں نیا قاضی حسین احمد مل گیا ہے۔ (بشکریہ: روزنامہ جنگ)
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مینار پاکستان کے سائے حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی نے جماعت اسلامی کا جماعت اسلامی کے اسلامی تحاریک یہ اجتماع کرنے کا اس بات کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ