اجتماع عام کے شرکا کی سعی کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے‘ رخشندہ منیب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-5
کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب نے صوبائی ٹیم اور اضلاع کی ناظمات کے ساتھ ایک اہم آن لائن نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اللہ کی راہ میں اٹھائی گئی ہر مشقت، ہر صبر اور ہر لمحہ اس کے ہاں ضرور مقبول ہوتا ہے۔ اجتماع عام میں شریک تمام افراد کی سعی کو اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور جو مشکلات اور تکالیف آئیں ان کا بہترین اجر عطا کرے۔انہوں نے اضلاع کی ناظمات کو ہدایت کی کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے جو لائحہ عمل شرکا کو دیا ، اس پر عمل درآمد کرانے کی طرف توجہ رہے اور اجتماع عام کے شرکاکے لیے استقبالیہ پروگرام رکھے جائیں۔رخشندہ منیب نے اعلان کیا کہ مدرسات کی صوبائی ورکشاپ 22 اور 23 دسمبر کو ادارہ نورہ کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔انہوں نے ناظمات کو تاکید کی کہ مدرسات کی بھرپور تیاری، حاضری اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہ ورکشاپ آئندہ تعلیمی و تربیتی اہداف میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔مزید برآں ناظمہ صوبہ نے کہا کہ ممبرسازی کا دائرہ نئی تحصیلوں اور یونین کونسلز تک پھیلایا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مقامی سطح پر چھوٹے مگر مؤثر پروگرام ترتیب دیے جائیں تاکہ نئے گھرانوں تک دعوت پہنچے اور تنظیمی ڈھانچہ مزید مضبوط ہو۔انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری اصل کامیابی مشکلات سے بچ جانے میں نہیں، بلکہ اللہ کے دین کے لیے استقامت کے ساتھ کھڑے رہنے میں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔