برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون کا ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
برطانیہ کے لینڈو نورس نے فارمولا ون 2025 کا ٹائٹل جیت لیا، برطانوی ڈرائیور نے ابوظہبی میں ہونے والی سال کی آخری ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن کی چار سالہ بالادستی ختم کردی۔
ابوظہبی میں ہونیوالی سال کی آخری فارمولا ون ریس، ابوظہبی گراں پری میں ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔
نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن نے ایک گھنٹے، چھبیس منٹ اور سات سیکنڈز میں ریس مکمل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی لیکن وہ مسلسل پانچویں مرتبہ چیمپئن شپ ٹائٹل جیتنے سے محروم رہے۔
اوسکر پیاستری ابوظہبی گراں پری میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ابوظہبی میں تیسرے نمبر پر آنے والے 26 سالہ لینڈو نوریس نے دو پوائنٹس کے فرق سے 2025 فارمولا ون چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، انہوں نے 423 پوائنٹس کے ساتھ یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
میکس ورسٹاپن 421 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، یہ لینڈو نوریس کے کیریئر کا پہلا فارمولا ون چیمپئن شپ ٹائٹل ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فارمولا ون
پڑھیں:
پی ایس ایکس: رواں ہفتے کاروبار کا ملا جلا رجحان، 100 انڈیکس میں 408 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران ملا جلا رجحان رہا جہاں 100 انڈیکس مجموعی طور پر 408 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3402 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 289 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 65 ہزار 886 پوائنٹس رہی۔
شیئرز مارکیٹ میں ایک ہفتے میں 3.39 ارب شیئرز کے سودے 200 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 172 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 38 ارب روپے ہوگئی ہے۔