سہیل سمیر کی طویل عرصے بعد طلاق پر لب کشائی
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پاکستان کے نامور اداکار سہیل سمیر نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ شادی اور طلاق پر لب کشائی کردی۔
سہیل سمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہوئے۔
اگرچہ آج وہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی کو پوری طرح نجی رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کی شادی سابقہ اداکارہ، ماڈل اور اینکر صوفیہ احمد کے ساتھ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت صوفیہ کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم ہے۔
حال ہی میں سہیل سمیر نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 12 سے 14 سال قبل صوفیہ احمد سے ہونے والی اپنی طلاق پر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ میری شادی ایک نیوز اینکر سے ہوئی تھی، لیکن اب ہمیں طلاق ہوئے 12 سے 14 سال ہو چکے ہیں، میں اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں، میری موجودہ بیگم گھر پر ہیں اور وہ ہاؤس وائف ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی دوسری شادی اور گھریلو زندگی کو میں ہمیشہ میڈیا سے دور اور نجی رکھنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ تقریباً کئی سال قبل سہیل سمیر اور صوفیہ احمد نے شادی کی تھی اور یہ جوڑی متعدد شوز اور ایونٹس میں ایک ساتھ نظر آتی رہی، تاہم کچھ ہی عرصہ بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سہیل سمیر
پڑھیں:
اُرمیلا سے محبت؛ ہدایتکار رام گوپال ورما کی پہلی بار لب کشائی
بالآخر وہ دن آ ہی گیا جب بالی ووڈ کے بے باک ڈائریکٹر رام گوپال ورما نے اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر کے ساتھ اپنے مبینہ تعلقات پر کھل کر بات کردی۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں جب رام گوپال ورما سے بار بار پوچھا گیا کہ آخر 90 کی دہائی میں ارمیلا کے ساتھ اتنی کیمسٹری کیوں تھی؟
تو انھوں نے زیر لب مسکراتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ ارمیلا سب سے ورسٹائل اداکارہ تھیں۔ اسی لیے ان کے ساتھ زیادہ فلمیں کیں۔
اس موقع پر رام گوپال ورما نے الٹا صحافی سے سوال کردیا کہ میں نے تو امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کافی کام کیا لیکن اس پر نہ کوئی افواہ بنتی ہے اور نہ سوال ہوتا ہے۔
یاد رہے رام گوپال ورما نے رنگیلا اور ستیا سے لیکر اپنی بلاک بسٹر فلموں میں بطور ہیروئن ارمیلا کا ہی انتخاب کیا۔
جس سے یہ تاثر جانے لگا تھا کہ شاید رام گوپال ورما شاید اداکارہ ارمیلا کے محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں اور دونوں کے درمیان رومانس پروان چڑھ رہا ہے۔
یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ رام گوپال ورما کے لیے یہی بات سری دیوی کے لیے بھی کہی جاتی رہی ہے۔
ایک وقت ایسا بھی تھا جب رام گوپال ورما کی فلموں میں سری دیوی لازمی حصہ ہوا کرتی تھیں اور دونوں کے بارے یہی گوسپ اُس وقت بھی ہوئی تھیں۔
تاہم رام گوپال ورما کا کہنا ہے کہ جب کسی کے ساتھ آپ کے کام کرنے کی کیمسٹری بن جاتی ہے تو ایک اچھی ٹیم ورک ریلیشن بنتا ہے جس سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتے ہیں۔