بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سنیل لہری کے بیٹے کرش پاٹھک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اکتوبر میں کورٹ میرج کے بعد دسمبر میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن کی خوبصورت تصاویر نوبیاہتا جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
شادی کی تقریبات میں دونوں نے ہندو اور نکاح کی رسومات کو یکجا کیا۔ ہندو رسومات کے دوران جوڑے نے روایتی سرخ لباس پہنا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفید چمکدار ملبوسات نے ان کی جوڑی کو شاہکار انداز بخشا۔ سارہ اور کرش نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ “قُبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت نے اپنی کہانی خود لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔”
اداکارہ نے اپنی ریسپشن کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ قریبی دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحات میں نظر آئیں۔
یہ سارہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ علی مرچنٹ کے ساتھ شادی شدہ تھیں، جو ایک سال بعد 2011 میں ختم ہو گئی۔ سارہ اور کرش نے ایک سال کے تعلق کے بعد 6 اکتوبر کو کورٹ میرج کی تھی۔
سارہ خان نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور اسٹار پلس کے مقبول ڈرامے بِدائی سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے سسرال سمر کا، رام ملائی جوڑی، بھاگیہ لکشمی اور دل بولے اوبرائے جیسے متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

غزہ میں طویل دُکھوں کے بعد خوشی کا موقع؛ 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی

غزہ:

تباہی اور جنگ کے سائے میں گھرے غزہ میں طویل دکھوں کے بعد بالآخر خوشی کا ایک منفرد موقع سامنے آیا جہاں 54 جوڑے اجتماعی شادی کی ایک بڑی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں راستے میں موجود شہری ہاتھ ہلا کر مبارک باد دیتے رہے۔

ایمان حسن نے اس موقع پر کہا کہ سب کچھ ہو جانے کے باوجود ہم ایک نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اللہ نے چاہا تو اس جنگ کا خاتمہ ہو گا۔

یہ اجتماعی شادی الفارس الشاہیم نامی امدادی ادارے کی مالی معاونت سے منعقد کی گئی، جو متحدہ عرب امارات کے تعاون سے کام کرتا ہے۔ ادارے نے نہ صرف تقریب کا اہتمام کیا بلکہ نوبیاہتا جوڑوں کو نئی زندگی شروع کرنے میں مدد کے لیے نقد سلامی اور ضروری گھریلو سامان بھی فراہم کیا۔

تقریب کے منتظمین کے مطابق 54 منتخب جوڑوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 651 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

تقریب میں فلسطینی روایتی دبکہ رقص، لوک گیت اور موسیقی نے ماحول کو خوشیوں سے بھر دیا جبکہ فضا میں جنگ کے غم اور نئی امیدوں کا امتزاج نمایاں تھا۔

درجنوں فلسطینی جوڑوں نے ان مشکل حالات کے باوجود زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا جو غزہ کے عوام کے حوصلے اور ثابت قدمی کی ایک روشن مثال ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایشیز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 511 رنز بناکر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی
  • کیریئر کی ابتداء میں ہونے والی غیر اخلاقی آفرز پر والدہ بھی رو پڑیں، سارہ چوہدری کا انکشاف
  • توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع
  • میٹھے کی کمی نے شادی کا رنگ پھیکا کر دیا، دلہا دلہن کے اہلِ خانہ آپس میں الجھ پڑے
  • گوجر خان، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 2افراد جاں بحق
  • شوبز کے ابتدائی چند ماہ میں غیر مہذب آفرز کی گئیں، سارہ چوہدری کا انکشاف
  • حیدرآباد: سابق یوسی چیئرمین ارشد ملک کی شادی کے موقع پر دولہا حافظ عمر فاروق کے ساتھ ظفرصدیقی ودیگر کا گروپ فوٹو
  • غزہ میں طویل دُکھوں کے بعد خوشی کا موقع؛ 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی
  • غیرفطری اورغیر آئینی قوانین